حیدرآباد۔27ستمبر(اعتماد نیوز) آج بنگلور کی خصوصی عدالت نے تمل ناڈو کی
حکمران جماعت انا ڈی ایم کے پارٹی صدر و چیف منسٹر تمل ناڈو جیہ للیتا کو
انکے غیر محثوب اثاثہ جاس کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے فیصلہ صادر کیا ہے۔
چنانچہ کل اس فیصلہ کو ملتوی کرنے کے لئے جیہ للیتا کی جانب سے داخل کردہ
درخواست کو سپریم کورٹ میں بھی مسترد کر دیا گیا۔ تقریبا 18سال تک اس کیس
کی تحقیقات کے بعد 14ججوں کی موجودگی میں یہ فیصلہ سنایا گیا۔ اور اس کیس
میں 99دفاعی گواہوں کے بیانات کو ریکارڈ کیا گیا۔ اس
فیصلہ سے تمل ناڈو کے
چیف منسٹر جیہ للیتا کو نقصان پہونچ سکتا ہے۔ جبکہ انکی پارٹی کے ہزاروں
کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے بجہر فیصلہ کے وقت موجود تھی۔ خیال رہے کہ
1996میں جیہ للیتا پر غیر محثوب اثاثہ جات کیس درج کیا گیا۔ اس وقت انکے
قیام گاہ میں کئے گئے دھاؤں میں 800کیلو چاندی کے زیورات ‘ 28کیلو سونے کے
زیورات ‘ 10ہزار ساڑیاں ‘ 750سے زائد جوتے ضبط کئے گئے۔ سابق میں اس کیس کی
تحقیقات چینائی ہو رہی تھیں بعد میں تمل ناڈو کی اپوزیشن پارٹی ڈی ایم کی
درخواست کے بعد اس کیس کو بنگلور منتقل کر دیا گیا۔